Urdu Typing Speed Test...
Monday, 18 December, 2017, Time : 4:48 PM


نیویارک: پینٹاگون نے امریکا میں صلاحیتوں کے حامل انسانوں کی کمی کے باعث اپنے جوہری ہتھیاروں کے غیر محفوظ اور غیر موثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ چک ہیگل نے پینٹاگون میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں گزشتہ کئی سالوں سے جوہری طاقت کو بڑھانے اور اس کے لیے درکار انسانی وسائل پیدا کرنے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی بدولت جوہری ہتھیاروں کی نہ صرف سیکورٹی بلکہ اسکے موثر ہونے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث اس نظام کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری طاقت کو بڑھانے کے لیے موجودہ دفاعی 16 ارب ڈٓالر کے بجٹ میں کم از کم 10 فیصد اضافے کی ضرورت ہے اور موجودہ لیڈرشپ ڈھانچے اور ایڈمنسٹریشن کے نظام کو مکمل طور پر بدلنے کی بھی ضرورت ہے۔ تقریب میں موجود امریکی نائب وزیر دفاع روبرٹ ورک کا کہنا تھا کہ امریکا کی موجودہ جوہری صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے 2020 تک اس میں جدت کے ساتھ تبدیلی اوربڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جوہری ہتھیاروں میں صلاحیتوں کے حامل انسانی وسائل میں کمی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب میزائل اور جوہری ہتھیار تیار کرنے والے شمالی ڈیکوٹا کے مینوٹ ایئر بیس پرکریو ممبر کا ٹیسٹ لیا گیا تو ان میں سے 19 ممبرز کی کارگردگی اتنی خراب تھی کہ ان سے جوہری توانائیوں پر حاصل کی گئی اسناد بھی واپس لے لی گئیں گزشتہ ماہ مالم اسٹروم ایئر بیس کے میزائل ونگ کے سربراہ مستعفی ہوگئے جبکہ اسی ایئربیس کے 9 افسران کو کارگردگی ٹیسٹ کےدوران نقل کرتے ہوئے معطل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی جس میں نواز شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ملکی سیکیورٹی سے متعلق آئی ایس آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف نے کہا کہ آئی ایس آئی بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ لاہور: پولیس نے سابق صدر پرویزمشرف پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت دو ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ا یکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے مغل پورہ میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان وقار اور ابوبکر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو سابق صدر پرویز مشرف پر راولپنڈی میں ہونے والے حملے میں ملوث ہیں جبکہ وقار اس حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسلام آباد: وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنوں پر عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا حکومت سے حساب مانگنے سے قبل عمران خان پہلے خود عوام کے پیسوں کا حساب دیں۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا دھاندلی کا نعرہ جھوٹا ثابت ہوا، انہوں نے سفید جھوٹ بولا کہ نواز شریف نے انہیں بلایا لیکن اصل میں وزیر اعظم نے انہیں بلایا ہی نہیں، ان کا ہر لفظ گرفتاری کے خوف کی عکاسی کر رہا ہے اور اب وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان سن کر ہر شریف آدمی کا سر شرم سے جھک جاتا ہے، نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں اور وہ بہت جلد کہنے والے ہیں کہ عوام بھی نواز شریف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنوں پر عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا حکومت سے حساب مانگنے سے قبل عمران خان پہلے خود عوام کے پیسوں کا حساب دیں۔ دوسری جانب ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بھی عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوامی جلسوں میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور وزیر اعظم نے عمران خان سے نہ رابطہ کیا اور نہ ملنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب چاہیں بات چیت کے لئے آسکتے ہیں لیکن جو بھی بات ہوگی قانون اور آئین کے دائرے میں ہوگی۔

Type the underline word and hit SPACE
Time : 180s WPM : 0 Accuracy : 0 %
Type with Custom Text
TypingTester.Org helps you in calculating your typing speed test words per minute (WPM), characters per minute (CPM) and total characters typed (?)% correctly (ACCURACY). This words are taken from the basic 1500 words from Urdu Language.
Type in English and Press Space to Convert in Urdu
Copy Text Notepad MS Word Post ⇒ Twitter Post ⇒ Gmail Post ⇒ Blogger
Bubbles Typing Speed Games
Bubbles Typing Games
Keybricks Typing Speed Games
Keybricks Typing Games
Keyphant Typing Speed Games
Keyphant Typing Games
Keytris Typing Speed Games
Keytris Typing Games
Numpad Typing Speed Games
Numpad Typing Games
Snakeabc Typing Speed Games
Snakeabc Typing Games
Starkeys Typing Speed Games
Starkeys Typing Games
Tiptapkeys Typing Speed Games
Tiptapkeys Typing Games
Language Keyboards With Source Code :